تھانہ کوتوالی کی حدود سے اغواء ہونے والا 15 سالہ حسین جاوید نامی لڑکا جھنگ پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں کراچی سے بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق مغوی حسین جاوید گھریلو معمولی تلخی کے باعث گھر سے نکل کر اپنے دوستوں کے پاس چلا گیا تھا۔ تاہم بعد
تھانہ کوتوالی کی حدود سے اغواء ہونے والا 15 سالہ حسین جاوید نامی لڑکا جھنگ پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں کراچی سے بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق مغوی حسین جاوید گھریلو معمولی تلخی کے باعث گھر سے نکل کر اپنے دوستوں کے پاس چلا گیا تھا۔ تاہم بعد ازاں انہی دوستوں نے مبینہ طور پر لڑکے کو یرغمال بنا کر لواحقین سے بھاری رقم کا مطالبہ کیا اور انہیں بلیک میل کرنے کی کوشش کی ،جھنگ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے نہایت پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی کی، جس کے نتیجے میں مغوی کو کراچی سے بازیاب کر لیا گیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ بلال افتخار کیانی نے کہا کہ عدم برداشت سے سانحات جنم لیتے ہیں، والدین اور سرپرست بچوں کے ساتھ برتاؤ میں برداشت اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ جھنگ پولیس عورتوں اور بچوں کے تحفظ کیلئے ہر لمحہ سرگرمِ عمل ہے


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *