جھنگ: جرائم کے خلاف نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی جانب سے تعریفی اسناد اور نقد انعامات دیے گئے۔ مجموعی طور پر 10 پولیس افسران و اہلکاروں کو ان کی کارکردگی کے اعتراف میں نوازا گیا۔ انعام حاصل کرنے
جھنگ: جرائم کے خلاف نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی جانب سے تعریفی اسناد اور نقد انعامات دیے گئے۔ مجموعی طور پر 10 پولیس افسران و اہلکاروں کو ان کی کارکردگی کے اعتراف میں نوازا گیا۔
انعام حاصل کرنے والوں میں تھانہ قادرپور کے ایس ایچ او انسپکٹر شاہد امیر اور تھانہ مسن کے ایس ایچ او سب انسپکٹر سعید اقبال شامل ہیں، جنہیں نمایاں کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات دیے گئے۔
اسی طرح سب انسپکٹر محمد اقبال اور سب انسپکٹر محمد رمضان کو بھی بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔
پولیس اہلکاروں میں ایک ہیڈ کانسٹیبل، واجد علی جبکہ سات کانسٹیبلز، حسنین، سرفراز نعیم، فخر، محمد الیاس، سیف اللہ، عرفان واہلہ اور جاوید شامل ہیں، جنہیں کارکردگی کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات دیے گئے۔
اس موقع پر ڈی پی او ساجد حسین نے کہا کہ نتائج دینے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، جبکہ مایوس کن کارکردگی پر جوابدہی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کے افسران اور جوان جرائم کے خاتمے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور مؤثر پولیسنگ کے لیے اپنی ذمہ داریاں مزید بہتر انداز میں انجام دیں



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *