728 x 90

جعفر ایکسپریس حملہ پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا، وزیراعظم

جعفر ایکسپریس حملہ پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جعفرایکسپریس پر حملے جیسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ میری وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی جنہوں

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جعفرایکسپریس پر حملے جیسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔

انہوں نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہی۔

وزیراعظم نے کہا کہ میری وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی جنہوں نے مجھے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے گھناؤنے دہشت گرد حملے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس گھناؤنے فعل سے شدید صدمے میں ہے اور معصوم جانوں کے ضیاع پر غمزدہ ہے۔

وزیراعظم نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ آپریشن کے دوران درجنوں دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos