728 x 90

جموں و کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی قبضے کو 78 برس مکمل، دنیا بھر میں آج یوم سیاہ

جموں و کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی قبضے کو 78 برس مکمل، دنیا بھر میں آج یوم سیاہ

کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے بھارت کے ز یرقبضہ جموں و کشمیر پر مسلسل غیرقانونی قبضے سے ہونے والی ممکنہ تباہی کی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کیلئے آج (پیر) یوم سیاہ منایا۔ ستائیس اکتوبر 1947 کو بھارتی فوجیوں نے جموں و کشمیر پر حملہ کیا

کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے بھارت کے ز یرقبضہ جموں و کشمیر پر مسلسل غیرقانونی قبضے سے ہونے والی ممکنہ تباہی کی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کیلئے آج (پیر) یوم سیاہ منایا۔

ستائیس اکتوبر 1947 کو بھارتی فوجیوں نے جموں و کشمیر پر حملہ کیا اور برصغیر کی تقسیم کے منصوبے اور کشمیری عوام کی خواہشات کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے اس پر قبضہ کر لیا۔

کُل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری عوام پر زور دیا تھا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کی فوری ضرورت کے بارے میں عالمی برادری کو یاددہانی کیلئے آج یوم سیاہ منائیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں دن کا آغاز پاکستان کی سالمیت، خوشحالی اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی جلد آزادی کے لیے خصوصی دعائوں سے ہوا۔

بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی جائز جدوجہد سے اظہار یکجہتی کیلئے دن دس بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

انیس سو سینتالیس میں آج کے دن بھارتی فوج کے حملے کی مذمت کے لیے آزاد جموں و کشمیر کے تمام اضلاع اور تحصیل ہیڈ کوارٹرزمیں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں، سیمینارز اور دیگر پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔

مظفرآباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ اور کشمیر لبریشن سیل کی جانب سے ایک عوامی اجتماع کے بعد ریلی نکالی گئی۔

یوم سیاہ کے موقع پر بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے آج اسلام آباد میں ایک واک کا اہتمام کیا گیا۔

واک میں مختلف وزارتوں کے افسران اور کُل جماعتی حریت کانفرنس کے قائدین سمیت زندگی کے مختلف شعبوںسے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

شرکا نے بینر اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی مظالم کی مذمت اور کشمیریوں کی حمایت میں نعرے درج تھے۔

ڈی چوک پر واک کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امور کشمیر و گلگت بلتستان کے وزیرانجینئر امیر مقام نے بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے عوام کے عزم اورحوصلے کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

بھارت کے غیرقانونی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی جائز جدوجہد پران سے اظہاریکجہتی کیلئے صبح دس بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ملک کے دیگر صوبوں میں کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی قبضے کے خلاف یوم سیاہ مناگیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos