728 x 90

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر مبنی کامیاب آپریشن – 11 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج ہلاک، 7 زخمی

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر مبنی کامیاب آپریشن – 11 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج ہلاک، 7 زخمی

جنوبی وزیرستان کے علاقے سروگھا میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد تنظیم “فتنہ الخوارج” کے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، دورانِ آپریشن پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے

جنوبی وزیرستان کے علاقے سروگھا میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد تنظیم “فتنہ الخوارج” کے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، دورانِ آپریشن پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 11 خوارج ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔

آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر سید معیز عباس شاہ شہید، جو بہادری سے اپنی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے، جام شہادت نوش کر گئے۔ ان کے ساتھ لانس نائیک جبران اللہ نے بھی مادرِ وطن پر قربانی دیتے ہوئے شہادت کا بلند مقام پایا۔

میجر معیز شہید کو خوارج کے خلاف کئی اہم آپریشنز میں دلیری اور جرأت کے حوالے سے شہرت حاصل تھی۔

علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے خدشے کے پیشِ نظر سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

پاک فوج ملک میں بھارتی سرپرستی میں جاری دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے عزم پر قائم ہے، اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی یہ عظیم قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos