جنوری کے ریونیو کے کلیدی کارکردگی اشاریوں (KPIs) میں ضلع جھنگ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب بھر میں پانچویں پوزیشن حاصل کر لی۔ یہ کامیابی ضلعی انتظامیہ کی مربوط حکمت عملی، مؤثر نگرانی اور ریونیو اہداف کے بروقت حصول کا نتیجہ ہے۔ ضلع جھنگ کی یہ نمایاں پوزیشن اس بات کا ثبوت
جنوری کے ریونیو کے کلیدی کارکردگی اشاریوں (KPIs) میں ضلع جھنگ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب بھر میں پانچویں پوزیشن حاصل کر لی۔ یہ کامیابی ضلعی انتظامیہ کی مربوط حکمت عملی، مؤثر نگرانی اور ریونیو اہداف کے بروقت حصول کا نتیجہ ہے۔ ضلع جھنگ کی یہ نمایاں پوزیشن اس بات کا ثبوت ہے کہ ریونیو معاملات میں شفافیت، تیزی اور ذمہ داری کو یقینی بنایا گیا۔
اسی طرح تحصیل اٹھارہ ہزاری نے بھی غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے پورے پنجاب میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تحصیل انتظامیہ اور ریونیو اسٹاف کی انتھک محنت، بہتر فیلڈ مانیٹرنگ اور عوامی مسائل کے فوری حل نے اس کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ تحصیل اٹھارہ ہزاری کی یہ کامیابی نہ صرف ضلع جھنگ بلکہ پورے ڈویژن کے لیے باعثِ فخر ہے۔
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیاز محسن نے اس نمایاں کارکردگی پر اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو افسران کو بھرپور شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو اہداف کا بروقت حصول اور بہترین کارکردگی ٹیم ورک اور پیشہ ورانہ لگن کا نتیجہ ہے۔
افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ مزید دلجمعی، محنت اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں تاکہ کارکردگی کا یہ تسلسل برقرار رکھا جا سکے اور آئندہ مہینوں میں مزید بہتری لائی جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ضلع جھنگ کو ریونیو کے شعبے میں پنجاب کے سرفہرست اضلاع میں شامل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *