جھنگ اور شورکوٹ میں پیش آنے والے دو مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 7 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔ پہلا واقعہ جھنگ کی مدوکی روڈ پر اڈہ رستم سرگانہ کے قریب پیش آیا، جہاں ٹائر پنکچر ہونے کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہو
جھنگ اور شورکوٹ میں پیش آنے والے دو مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 7 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔
پہلا واقعہ جھنگ کی مدوکی روڈ پر اڈہ رستم سرگانہ کے قریب پیش آیا، جہاں ٹائر پنکچر ہونے کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہو کر سلپ ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں شان علی (18 سال)، عدنان علی (20 سال) اور 6 سالہ زاہد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے تینوں زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں مزید علاج کی ضرورت نہ ہونے پر وہیں چھوڑ دیا گیا۔
دوسرا واقعہ شورکوٹ کے علاقے کوٹ ماپل جھنگ روڈ پر پیش آیا، جہاں زمین کے تنازع پر دو گروہوں کے درمیان تصادم ہوگیا۔ اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔ تصادم میں منور احمد (45 سال)، امیر خان (65 سال)، محمد شہباز (40 سال) اور عمر دراز (35 سال) زخمی ہوئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے چاروں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق دونوں واقعات میں مجموعی طور پر 7 افراد زخمی ہوئے، جبکہ بروقت امدادی کارروائی کے باعث زخمیوں کو فوری طبی سہولت فراہم کی گئی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *