728 x 90

جھنگ سمیت پنجاب میں نئے اوقاتِ کار نافذ: دکانیں رات 08:00 بجے جبکہ ہوٹلز و شادی ہالز 10:00 بجے بند کرنے کےایس او پیز جاری کردئے گئے

جھنگ سمیت پنجاب میں نئے اوقاتِ کار نافذ: دکانیں رات 08:00 بجے جبکہ ہوٹلز و شادی ہالز 10:00 بجے بند کرنے کےایس او پیز جاری کردئے گئے

حکومت پنجاب نے کفایت شعاری اقدامات کے تحت صوبہ بھر میں کاروباری و سماجی سرگرمیوں کے لیے نئے اوقاتِ کار (SOPs) جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق تمام دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز کو رات 08:00 بجے بند کرنا لازمی ہوگا۔ یہ پابندی ہفتہ اور اتوار کے دن بھی برقرار رہے گی۔ البتہ عوامی

حکومت پنجاب نے کفایت شعاری اقدامات کے تحت صوبہ بھر میں کاروباری و سماجی سرگرمیوں کے لیے نئے اوقاتِ کار (SOPs) جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق تمام دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز کو رات 08:00 بجے بند کرنا لازمی ہوگا۔ یہ پابندی ہفتہ اور اتوار کے دن بھی برقرار رہے گی۔

البتہ عوامی سہولت کے پیش نظر فارمیسیز، میڈیکل اسٹورز، میڈیکل سپلائی مراکز، لیبارٹریز، ہسپتال، پٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز، تندور، بیکریز اور دودھ و ڈیری شاپس کو ان اوقات سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

اسی طرح تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور دیگر فوڈ آؤٹ لیٹس کو رات 10:00 بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے، تاہم ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں ہوگی۔

مزید برآں، میرج ہالز، بینکوئٹس اور شادی کی تقریبات کو بھی رات 10:00 بجے تک ختم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، جس کا اطلاق گھروں اور فارم ہاؤسز میں ہونے والی تقریبات پر بھی ہوگا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد توانائی کی بچت اور وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانا ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos