جھنگ: محلہ لدھن شاہ میں خستہ حال دیوار کی مرمت کے دوران گرنے سے مزدور جاں بحق
جھنگ: جھنگ صدر کے علاقے محلہ لدھن شاہ میں خستہ حال دیوار کی مرمت کے دوران دیوار گرنے سے 25 سالہ مزدور جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق مزدور دیوار کی مرمت…

جھنگ: جھنگ صدر کے علاقے محلہ لدھن شاہ میں خستہ حال دیوار کی مرمت کے دوران دیوار گرنے سے 25 سالہ مزدور جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق مزدور دیوار کی مرمت کا کام کر رہا تھا کہ اسی دوران دیوار اس پر آ گری، جس کے نتیجے میں وہ ملبے تلے دب گیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے قریبی موٹر بائیک ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل روانہ کر دی۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر صورت حال کا جائزہ لیا تو مزدور جاں بحق ہو چکا تھا۔
جاں بحق ہونے والے مزدور کی شناخت خلیل ولد اشرف، عمر 25 سال، سکنہ پنڈی محلہ، دروازہ لیلیٰ مجنوں، جھنگ کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کے لواحقین نے میت کو ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کر دیا، جس کے بعد میت موقع پر ہی لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔


