جھنگ: موچیوالا کے چک نمبر 441 میں مبینہ فائرنگ کی ویڈیو پر ڈی پی او ساجد حسین کا نوٹس، پولیس نے 6 ملزمان حراست میں لے لیے، دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری
جھنگ: تھانہ موچیوالا کے علاقے چک نمبر 441 میں مبینہ فائرنگ کی ویڈیو سامنے آنے پر ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو کارروائی کی ہدایت کی، جس پر…

جھنگ: تھانہ موچیوالا کے علاقے چک نمبر 441 میں مبینہ فائرنگ کی ویڈیو سامنے آنے پر ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو کارروائی کی ہدایت کی، جس پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 6 ملزمان کو حراست میں لے لیا، جبکہ واقعے میں مبینہ طور پر ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ترجمان جھنگ پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی پی او ساجد حسین نے کہا ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قانون شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث دیگر افراد کے خلاف کارروائی جاری ہے۔


