728 x 90

جھنگ میں الیکٹرک بس منصوبہ، ترقی کی طرف ایک روشن اور مہذب قدم

جھنگ میں الیکٹرک بس منصوبہ، ترقی کی طرف ایک روشن اور مہذب قدم

ترقی کا مفہوم صرف بلند عمارتوں یا بڑے شہروں تک محدود نہیں رہنا چاہیے۔ اصل ترقی وہی ہوتی ہے جو ہر شہر، ہر بستی اور ہر شہری تک مساوی طور پر پہنچے۔ اس نظریے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے حکومتِ پنجاب نے ایک انقلابی اقدام اٹھایا ہے جو قابلِ ستائش ہے۔ پنجاب حکومت نے

ترقی کا مفہوم صرف بلند عمارتوں یا بڑے شہروں تک محدود نہیں رہنا چاہیے۔ اصل ترقی وہی ہوتی ہے جو ہر شہر، ہر بستی اور ہر شہری تک مساوی طور پر پہنچے۔ اس نظریے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے حکومتِ پنجاب نے ایک انقلابی اقدام اٹھایا ہے جو قابلِ ستائش ہے۔ پنجاب حکومت نے 2025 میں جھنگ سمیت جنوبی پنجاب کے اضلاع میں 1500 الیکٹرک بسوں کا منصوبہ منظور کیا۔ پہلے مرحلے میں 380 بسیں لاہور اور گوجرانوالہ میں چلائی جائیں گی جس کے بعد فیصل آباد، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور جھنگ کو مرحلہ وار شامل کیا جائے گا۔ جھنگ کے لیے جڑانوالہ سے جھنگ اور سمندری روڈ تا سرگودھا روڈ تک اورنج اور ریڈ بس سروسز تجویز کی گئی ہیں۔ منصوبے کے تحت 2000 چارجنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے کی تکمیل اگست تا اکتوبر 2025 جبکہ دوسرے مرحلے کی تکمیل نومبر تا دسمبر 2025 تک متوقع ہے اور جھنگ میں الیکٹرک بس سروس کا آغاز دوسرے یا تیسرے مرحلے میں متوقع ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور ان کی ٹیم اس ویژن کے لیے بجا طور پر مبارکباد کی مستحق ہے کہ انہوں نے صرف لاہور یا بڑے شہروں تک محدود رہنے کے بجائے جھنگ، سرگودھا، ڈی جی خان، اور رحیم یار خان جیسے دور دراز اضلاع کو بھی اپنے منصوبے کا حصہ بنایا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جھنگ جیسے شہر میں جدید، ماحول دوست اور باعزت ٹرانسپورٹ سہولتوں کے لیے پالیسی سطح پر منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔

جھنگ کے لیے تجویز کردہ اورنج اور ریڈ بس سروسز ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ جڑانوالہ سے جھنگ تک چلنے والی اورنج بس سروس اور سمندری روڈ تا سرگودھا روڈ ریڈ بس سروس وہ راستے ہیں جو نہ صرف شہریوں کے درمیان فاصلے کم کریں گے، بلکہ روزگار، تعلیم اور صحت جیسے شعبوں میں بھی آسانی پیدا کریں گے۔

صوبہ بھر میں 2000 چارجنگ اسٹیشنز، جدید ڈپوز، CCTV، Wi‑Fi اور USB چارجر سے لیس الیکٹرک بسیں نہ صرف ماحول دوست ہوں گی بلکہ شہریوں کو باوقار سفر کی سہولت بھی فراہم کریں گی۔ یہ سروس خاص طور پر خواتین، بزرگوں اور معذور افراد کے لیے ایک نیا دروازہ کھولے گی بشرطیکہ انفراسٹرکچر کو ان کی ضروریات کے مطابق ڈیزائن کیا جائے۔

اگرچہ فیصل آباد جھنگ روڈ جیسے چند راستے 4‑لین پر مشتمل ہیں لیکن جھنگ شہر اور دیہی علاقوں میں اکثر سڑکیں ٹوٹی پھوٹی، سنگل لین اور غیر محفوظ ہیں۔ ان راستوں پر الیکٹرک بسیں تو درکنار، عام گاڑیوں کا چلنا بھی خطرے سے خالی نہیں۔ ایسے میں جھنگ کے شہریوں کی حکومتِ پنجاب سے پُرزور اپیل ہے کہ جھنگ شہر میں موجود سنگل لین سڑکوں کو دو طرفہ ون وے روڈز میں تبدیل کیا جائے۔

فٹ پاتھس، وہیل چیئر ریمپس، اور معذور افراد کے لیے قابلِ رسائی بس اسٹاپس تعمیر کیے جائیں۔فٹ پاتھس کو قبضہ مافیا کے چنگل سے آزاد کروایا جائے۔

شہر بھر میں ماڈل روڈز، ڈرینیج سسٹم اور ٹریفک مینجمنٹ انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے۔بس ٹریکس کی تعمیر کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والوں، خواتین اور وہیل چیئر استعمال کرنے والے شہریوں کے لیے مکمل سہولیات مہیا کی جائیں۔

موت کے سوداگر چنگچی رکشوں سے نجات دلائی جائے اور مناسب صارف دوست کرائے متعارف کروائے جائیں۔

یہ کہنا بجا ہوگا کہ پنجاب حکومت نے صرف وعدے نہیں کیے بلکہ عملی اقدامات سے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک شامل جدید اور ماحول دوست پاکستان کی جانب گامزن ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں محکمہ ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر، اور منصوبہ بندی کے ادارے عوام کی فلاح کے لیے متحرک نظر آتے ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ جھنگ جیسے شہر میں ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کی بہتری کی آواز مرکز تک پہنچی ہے۔ مگر یہ شروعات ہے منزل نہیں۔ عوامی نمائندوں، سول سوسائٹی اور شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنی آواز بلند رکھیں تاکہ یہ منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ سکیں اور جھنگ بھی ترقی کے اس سفر میں مکمل طور پر شریک ہو سکے۔

اگر ہم چاہتے ہیں کہ معذور افراد، خواتین، بچے اور بزرگ بھی برابری کی بنیاد پر سہولتیں حاصل کریں تو ہمیں صرف بسیں لانے پر اکتفا نہیں کرنا، بلکہ انفراسٹرکچر، سڑکوں اور شہری منصوبہ بندی کو بھی جدید تقاضوں کے مطابق بنانا ہوگا۔ پنجاب حکومت نے پہلا قدم اٹھا لیا ہے اب جھنگ کو بھی اٹھنا ہوگا، مانگنا ہوگا اور اپنی جگہ ترقی کی میز پر پکی کرنی ہوگی۔

آصف منور سماجی کارکن ہیں اور سماجی اور معاشرتی موضوعات پر لکھتے ہیں

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos