728 x 90

جھنگ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 14 خطرناک گینگ بے نقاب، 34 ملزمان گرفتار، ایک کروڑ 36 لاکھ روپے سے زائد مالِ مسروقہ برآمد

جھنگ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 14 خطرناک گینگ بے نقاب، 34 ملزمان گرفتار، ایک کروڑ 36 لاکھ روپے سے زائد مالِ مسروقہ برآمد

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ساجد حسین کی قیادت میں جھنگ پولیس نے ماہ جون کے دوران جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری مجرمان، منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور اور مربوط کارروائیاں کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ پولیس نے مختلف کریک ڈاؤن کے دوران خطرناک جرائم پیشہ گینگز کا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ساجد حسین کی قیادت میں جھنگ پولیس نے ماہ جون کے دوران جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری مجرمان، منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور اور مربوط کارروائیاں کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ پولیس نے مختلف کریک ڈاؤن کے دوران خطرناک جرائم پیشہ گینگز کا خاتمہ، لاکھوں روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کرنے اور متعدد اشتہاری و مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

پولیس ترجمان کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران 14 خطرناک کریمنل گینگز کے 34 ارکان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ان کے قبضے سے ایک کروڑ 36 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیا گیا، جس میں مختلف قیمتی اشیاء اور دیگر سامان شامل ہے۔

ضلع بھر میں جاری خصوصی مہم کے دوران پولیس نے 110 اشتہاری مجرمان اور 12 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا، جبکہ غیر قانونی اسلحے کے خلاف کریک ڈاؤن میں 47 ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔

منشیات کے خاتمے کے لیے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے تحت جھنگ پولیس نے 71 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔ کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 47.799 کلوگرام چرس، 2.230 کلوگرام ہیروئن، 595 لیٹر شراب اور 820 لیٹر لہن برآمد کی گئی، جس کے ذریعے نوجوان نسل کو منشیات کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کی کوشش کی گئی۔

اس موقع پر ڈی پی او ساجد حسین نے کہا کہ جھنگ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور ضلع میں امن و امان کے قیام کے لیے ہر وقت متحرک اور پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے اور کسی بھی مجرم یا قانون شکن عنصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ڈی پی او نے مزید کہا کہ قانون کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور جرائم پیشہ عناصر کے لیے ضلع جھنگ میں کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے تعاون سے جرائم کے خاتمے کے لیے کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں گی اور ہر مجرم کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos