ضلع جھنگ میں پیش آنے والے دو مختلف افسوسناک واقعات میں ایک 19 سالہ نوجوان اور ایک 7 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گئے۔ دونوں واقعات پر ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق پہلا حادثہ بھکر روڈ پر ملہونہ موڑ کے قریب پیش آیا، جہاں
ضلع جھنگ میں پیش آنے والے دو مختلف افسوسناک واقعات میں ایک 19 سالہ نوجوان اور ایک 7 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گئے۔ دونوں واقعات پر ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق پہلا حادثہ بھکر روڈ پر ملہونہ موڑ کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتاری کے باعث ڈمپر ٹرک اور رکشے کے درمیان خوفناک تصادم ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے قریبی ایمبولینس کو فوری طور پر روانہ کیا۔ ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے تو 19 سالہ نوجوان مون ولد خرم شہزاد، سکنہ ملت کالونی، اولڈ چنیوٹ روڈ، متعدد شدید زخموں کی وجہ سے موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا۔
دوسرا افسوسناک واقعہ موضع حسو بلیل، مسو والی پل اپ سیال کے قریب پیش آیا، جہاں سات سالہ بچہ حسنین ولد جعفر نہر کا پل عبور کرتے ہوئے پاؤں پھسلنے کے باعث نہر میں گر کر ڈوب گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے فوری طور پر ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل روانہ کی، تاہم ریسکیو ٹیم کے پہنچنے سے قبل ہی اہل خانہ بچے کو نہر سے نکال چکے تھے، مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد بچے کی میت ورثاء کے حوالے کر دی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *