جھنگ کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دو علیحدہ ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر پانچ افراد زخمی ہو گئے، جنہیں ریسکیو 1122 نے بروقت امداد فراہم کرتے ہوئے طبی سہولیات مہیا کیں۔ پہلا حادثہ موڑ منڈی تا شاہ جیوانہ روڈ، لنک سرگودھا روڈ پر پیش آیا جہاں کراسنگ کے دوران دو موٹر سائیکلیں
جھنگ کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دو علیحدہ ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر پانچ افراد زخمی ہو گئے، جنہیں ریسکیو 1122 نے بروقت امداد فراہم کرتے ہوئے طبی سہولیات مہیا کیں۔
پہلا حادثہ موڑ منڈی تا شاہ جیوانہ روڈ، لنک سرگودھا روڈ پر پیش آیا جہاں کراسنگ کے دوران دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوری طور پر قریبی ایمبولینس کو روانہ کیا۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ زخمیوں میں شاہد عباس (30 سال)، مصباح منیر (18 سال) اور ہیرا فاطمہ (4 سال) شامل ہیں، جن کا تعلق موضع چتھہ بخشا، جھنگ سے ہے۔ خوش قسمتی سے تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر تھی، اس لیے انہیں موقع پر ہی طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا۔
دوسرا حادثہ جھنگ کے گوجرہ روڈ پر 6میل پر، رحمان فلور مل کے قریب پیش آیا جہاں ایک کار نے لاپروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراسنگ کے دوران موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی اور موقع سے فرار ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے فوری رسپانس کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (DHQ) ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں صغراں بی بی (75 سال) اور عزیز فاطمہ (40 سال) شامل ہیں، جن کا تعلق چک نمبر 423 جے بی، جھنگ سے ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں حادثات میں بروقت کارروائی کے باعث قیمتی جانوں کو بچایا گیا، جبکہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دورانِ ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *