728 x 90

جھنگ میں عید پر صفائی اور ٹھنڈے پانی کے بہترین انتظامات، حکومت پنجاب کی عوام دوست پالیسیوں کا عملی ثبوت ہیں، کنور محمد علی

جھنگ میں عید پر صفائی اور ٹھنڈے پانی کے بہترین انتظامات، حکومت پنجاب کی عوام دوست پالیسیوں کا عملی ثبوت ہیں، کنور محمد علی

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ضلع جھنگ میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر “ستھرا پنجاب” پروگرام اور واسا جھنگ کی جانب سے صفائی ستھرائی اور شہریوں کو ٹھنڈے پانی کی فراہمی کے مثالی انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی عملہ متحرک ہے جبکہ گرمی کی شدت کے

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ضلع جھنگ میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر “ستھرا پنجاب” پروگرام اور واسا جھنگ کی جانب سے صفائی ستھرائی اور شہریوں کو ٹھنڈے پانی کی فراہمی کے مثالی انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی عملہ متحرک ہے جبکہ گرمی کی شدت کے پیش نظر شہریوں کے لیے ٹھنڈے پانی کے خصوصی کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔

انفارمیشن سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع جھنگ کنور محمد علی نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے عوامی فلاح کے وژن کے تحت ضلعی انتظامیہ، واسا جھنگ اور ستھرا پنجاب کے افسران و اہلکار بہترین انداز میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ عید کے دنوں میں صفائی کے مؤثر انتظامات اور شہریوں کو ٹھنڈے پانی کی فراہمی حکومت پنجاب کی عوام دوست پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے باوجود صفائی عملہ اور واسا کے کارکنان عوامی خدمت کے جذبے کے تحت میدان عمل میں موجود ہیں، جو قابل ستائش ہے۔ ان اقدامات سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے بلکہ شہریوں کو بھی سہولت اور ریلیف میسر آیا ہے۔

کنور محمد علی نے مزید کہا کہ جھنگ کے عوام وزیراعلیٰ پنجاب، ضلعی انتظامیہ، واسا جھنگ اور ستھرا پنجاب کے تمام افسران و ملازمین کی خدمات کو سراہتے ہیں اور ان کی شبانہ روز محنت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوامی خدمت کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ جاری رہے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos