ضلع جھنگ میں پیش آنے والے دو مختلف ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 16 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے طبی امداد فراہم کر کے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔ پہلا حادثہ مویشی منڈی مانک موڑ کے قریب پیش آیا جہاں اوور اسپیڈنگ کے باعث موٹر سائیکل
ضلع جھنگ میں پیش آنے والے دو مختلف ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 16 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے طبی امداد فراہم کر کے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔
پہلا حادثہ مویشی منڈی مانک موڑ کے قریب پیش آیا جہاں اوور اسپیڈنگ کے باعث موٹر سائیکل اور ٹرک کے درمیان تصادم ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو موصول ہونے والی اطلاع پر قریبی ایمبولینس فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی۔ حادثے میں تین افراد زخمی ہوئے جن میں 19 سالہ نعمان ولد فلک شیر، 25 سالہ محسن ولد اقبال اور 22 سالہ حسنین ولد غلام عباس شامل ہیں۔ تینوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا۔
دوسرا حادثہ عبداللہ رفیق پمپ کے قریب کوٹ ماپل جھنگ روڈ پر پیش آیا جہاں ایک مزدا ٹرک ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے اتر گیا اور الٹ گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
حادثے کے وقت ٹرک میں ملتان سے سیالکوٹ جانے والا ایک خانہ بدوش خاندان سوار تھا۔ حادثے کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوئے جن میں 7 مرد اور 6 خواتین شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق دونوں حادثات میں بروقت رسپانس کے باعث زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی، جس سے مزید جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔ ریسکیو حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دورانِ سفر ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، اوور اسپیڈنگ سے گریز کریں اور طویل سفر کے دوران مناسب آرام کو یقینی بنائیں تاکہ ایسے افسوسناک حادثات سے بچا جا سکے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *