728 x 90

جھنگ میں ٹریفک حادثہ، کنویں میں گرنے اور کرنٹ لگنے کے تین مختلف واقعات؛ خاتون جاں بحق، تین افراد زخمی، ذہنی معذور شخص کو بحفاظت نکال لیا گیا,ریسکیو

جھنگ میں ٹریفک حادثہ، کنویں میں گرنے اور کرنٹ لگنے کے تین مختلف واقعات؛ خاتون جاں بحق، تین افراد زخمی، ذہنی معذور شخص کو بحفاظت نکال لیا گیا,ریسکیو

جھنگ: ضلع جھنگ کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے تین الگ الگ حادثات میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے، جبکہ ایک ذہنی طور پر معذور شخص کو 50 فٹ گہرے کنویں سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق پہلا حادثہ گڑھ مہاراجہ چوک اے پی سیال کے قریب

جھنگ: ضلع جھنگ کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے تین الگ الگ حادثات میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے، جبکہ ایک ذہنی طور پر معذور شخص کو 50 فٹ گہرے کنویں سے بحفاظت نکال لیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق پہلا حادثہ گڑھ مہاراجہ چوک اے پی سیال کے قریب آرے والی بستی میں پیش آیا، جہاں تیز رفتاری کے باعث کراسنگ کے دوران رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد آر ایچ سی گڑھ مہاراجہ منتقل کردیا۔ زخمیوں میں 25 سالہ محمد سبطین، 26 سالہ اسامہ امیر اور 28 سالہ مزمل منیر شامل ہیں، جن کا تعلق حیدر آباد، ضلع بھکر سے بتایا گیا ہے۔

دوسرا واقعہ فیصل آباد روڈ پر چک نمبر 171 منگانی شریف میں پیش آیا، جہاں ایک 35 سالہ ذہنی طور پر معذور شخص جابر، ولد ممتاز، لاپرواہی کے باعث تقریباً 50 فٹ گہرے کنویں میں گر گیا۔ ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن کے ذریعے اسے بحفاظت کنویں سے باہر نکال لیا۔ متاثرہ شخص کی دونوں ٹانگوں پر معمولی زخم آئے، تاہم موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

تیسرا افسوسناک واقعہ تحصیل اٹھارہ ہزاری کی حق باہو کالونی میں پیش آیا، جہاں 50 سالہ خاتون پٹھانی مائی، زوجہ نور محمد، چارہ کاٹنے والی مشین سے کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگئیں۔ ریسکیو ٹیم کے پہنچنے پر خاتون موقع پر ہی دم توڑ چکی تھیں۔ لواحقین نے میت کو ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کردیا، جس کے بعد ضروری کارروائی مکمل کرتے ہوئے میت ورثا کے حوالے کردی گئی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos