اے آئی جی کمپلینٹ احمد محی الدین نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے ہمراہ جھنگ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہر بھر میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران مختلف شاہراہوں، اہم چوکوں اور رش والے علاقوں میں ٹریفک مینجمنٹ اور نفاذِ
اے آئی جی کمپلینٹ احمد محی الدین نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے ہمراہ جھنگ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہر بھر میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران مختلف شاہراہوں، اہم چوکوں اور رش والے علاقوں میں ٹریفک مینجمنٹ اور نفاذِ قوانین کا معائنہ کیا گیا۔
اے آئی جی کمپلینٹ احمد محی الدین کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹریفک پولیس جھنگ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے قوانین کے نفاذ، آگاہی مہمات اور چالان سسٹم پر مؤثر انداز میں عمل پیرا ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے بتایا کہ ٹریفک نظم و ضبط بہتر بنانے کے لیے جدید حکمتِ عملی، نفری کی تعیناتی اور نگرانی کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
معائنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اے آئی جی کمپلینٹ احمد محی الدین نے کہا کہ جھنگ میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے، جو پولیس اور ٹریفک وارڈنز کی محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اس پیش رفت کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تسلسل، شہری تعاون اور آگاہی بڑھانے پر زور دیا۔
اے آئی جی نے ہدایت کی کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، جبکہ شہریوں کو بھی ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور قوانین کی پابندی کا پابند بنایا جائے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے جھنگ میں ٹریفک نظام مزید بہتر ہوگا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *