حکومت پنجاب اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جھنگ سعید اختر دھولکہ نے ڈی ایس پی پٹرولنگ جھنگ کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس کا بنیادی مقصد ٹریفک پولیس اور پٹرولنگ پولیس کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کرنا اور شہریوں کے
حکومت پنجاب اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جھنگ سعید اختر دھولکہ نے ڈی ایس پی پٹرولنگ جھنگ کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔
اجلاس کا بنیادی مقصد ٹریفک پولیس اور پٹرولنگ پولیس کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کرنا اور شہریوں کے سفر کو مزید محفوظ بنانا تھا۔ میٹنگ کے دوران ضلع جھنگ کی مجموعی ٹریفک صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔
فیصلہ کیا گیا کہ ایسی شاہراہیں جہاں ٹریفک حادثات کی شرح زیادہ ہے، وہاں ٹریفک پولیس اور پٹرولنگ پولیس مشترکہ طور پر گشت بڑھائیں گی تاکہ تیز رفتاری اور غیر محتاط ڈرائیونگ کی روک تھام کی جا سکے۔
اجلاس میں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم تجاوزات کے خلاف مشترکہ آپریشن کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا، کیونکہ یہ تجاوزات ٹریفک کی روانی میں بڑی رکاوٹ بن رہی ہیں۔
مزید برآں موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ اور گاڑی چلانے والوں کیلئے سیٹ بیلٹ کے استعمال کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
حکام نے یہ بھی طے کیا کہ رات کے وقت اور خراب موسم کے دوران بڑی شاہراہوں پر پٹرولنگ پولیس کی موجودگی کو مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ مسافروں کو بروقت رہنمائی اور مدد فراہم کی جا سکے۔
اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ دونوں محکمے مل کر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدامات جاری رکھیں گے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *