728 x 90

جھنگ میں109 فلٹریشن پلانٹس مکمل طور پر فنگشنل ہو چکے ہیں،صاف پانی اتھارٹی کی ڈپٹی کشمنر کو بریفنگ

جھنگ میں109 فلٹریشن پلانٹس مکمل طور پر فنگشنل ہو چکے ہیں،صاف پانی اتھارٹی کی ڈپٹی کشمنر کو بریفنگ

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے حوالہ سے صاف پانی اتھارٹی کے افسران سے میٹنگ کی۔ اجلاس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی کارکردگی اور درپیش مسائل پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو آگا ہ

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے حوالہ سے صاف پانی اتھارٹی کے افسران سے میٹنگ کی۔ اجلاس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی کارکردگی اور درپیش مسائل پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو آگا ہ کیا اور بتایا کہ 109 فلٹریشن پلانٹس مکمل طور پر فنگشنل ہو چکے ہیں۔ باقی فلٹریشن پلانٹس کی بحالی پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کیں کہ واٹر فلٹریشن پلانٹس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے تیز ترین اقدامات کیے جائیں جبکہ اس ضمن میں درپیش مسائل کو فوری حل کیا جائے۔ دریں اثناءڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے مختلف منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے سے متعلق ضلعی محکموں کے افسران سے میٹنگ کی جس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کار کردگی کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران سے انسداد سموگ وڈینگی مہم سمیت خسرہ ور و بیلا سے بچاو مہم پر گزشتہ روز کے ہدف بارے محکمہ صحت کے افسران سے بریفنگ لی جبکہ واسا جھنگ کے ایم ڈی سے ڈیسیلٹنگ کے جاری کام بارے تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر نےمحکمانہ سروسز اور کاکردگی کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos