حکومتِ پنجاب کی ہدایات پر ضلع جھنگ پولیس ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ٹو اختر محمود کی زیر صدارت انجمن تاجران جھنگ کے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میں تاجران کو واضح طور پر ہدایت کی گئی کہ
حکومتِ پنجاب کی ہدایات پر ضلع جھنگ پولیس ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ٹو اختر محمود کی زیر صدارت انجمن تاجران جھنگ کے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میں تاجران کو واضح طور پر ہدایت کی گئی کہ آٹا اور چینی کی ذخیرہ اندوزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔مزید یہ واضح کیا گیا کہ آٹا، چینی اور گندم کی شہر سے باہر ترسیل صرف محکمہ فوڈ کے باقاعدہ اجازت نامے کے ساتھ ممکن ہو گی۔ بغیر اجازت نامے کے ترسیل کرنے والی گڈز ٹرانسپورٹ اور اس میں ملوث افراد کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے گی۔ڈی ایس پی اختر محمود نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا حکومت اور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ کسی بھی قسم کی ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ حکومتی قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور عوام کو اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر فراہم کریں۔آخر میں انجمن تاجران کے نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ حکومتی پالیسی پر مکمل عمل کریں گے اور کسی قسم کی ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری میں شامل نہیں ہوں گے


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *