728 x 90

جھنگ پولیس کا محرم الحرام کے حوالے سے فلیگ مارچ

جھنگ پولیس کا محرم الحرام کے حوالے سے فلیگ مارچ

عشرہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے اور عوام الناس میں احساسِ تحفظ کو فروغ دینے کے لیے جھنگ پولیس کے زیر اہتمام ایک منظم اور مؤثر فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔اس فلیگ مارچ کی قیادت ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار کیانی اور ڈپٹی کمشنر علی

عشرہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے اور عوام الناس میں احساسِ تحفظ کو فروغ دینے کے لیے جھنگ پولیس کے زیر اہتمام ایک منظم اور مؤثر فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔اس فلیگ مارچ کی قیادت ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار کیانی اور ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کی، جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن، تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، ریسکیو 15، ریسکیو 1122، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس اور رینجرز کے مستعد دستے بھی اس میں شریک تھے۔یہ فلیگ مارچ پولیس لائنز سے آغاز پذیر ہوا اور شہر کے مختلف اہم علاقوں سے گزرتے ہوئے واپس پولیس لائنز پر اختتام پذیر ہوا۔اس موقع پر ڈی پی او بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جا چکے ہیں اور تمام افسران و اہلکار ہائی الرٹ ہو کر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔اسی حوالے سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ضابطۂ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، تاکہ مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا قائم رہے

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos