728 x 90

جھنگ پولیس کا نشہ مکاؤ زندگی بچاو مہم کا آغاز،ڈی پی او ساجد حسین کا واضح الٹی میٹم، پانچ دن میں واضح نتائج درکار

جھنگ پولیس کا نشہ مکاؤ زندگی بچاو مہم کا آغاز،ڈی پی او ساجد حسین کا واضح الٹی میٹم، پانچ دن میں واضح نتائج درکار

ڈی پی او ساجد حسین نے ضلع بھر میں منشیات کے قلع قمع کیلئے ایک غیر معمولی، فیصلہ کن اور ہمہ جہت حکمتِ عملی کا اعلان کرتے ہوئے پولیس مشینری کو ہنگامی خطوط پر متحرک کر دیا ہے۔ اپنے دوٹوک اور غیر مبہم مؤقف میں انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ جھنگ کی حدود

ڈی پی او ساجد حسین نے ضلع بھر میں منشیات کے قلع قمع کیلئے ایک غیر معمولی، فیصلہ کن اور ہمہ جہت حکمتِ عملی کا اعلان کرتے ہوئے پولیس مشینری کو ہنگامی خطوط پر متحرک کر دیا ہے۔ اپنے دوٹوک اور غیر مبہم مؤقف میں انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ جھنگ کی حدود میں منشیات کا وجود کسی طور قابلِ برداشت نہیں، اور آئندہ پانچ روز کے اندر نمایاں نتائج ہر صورت برآمد ہونے چاہئیں۔ڈی پی او ساجد حسین نے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور بیٹ افسران کو سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں موجود منشیات فروش اور انکے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز، بھرپور اور نتیجہ خیز کارروائیاں یقینی بنائیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اب جھنگ میں منشیات فروشوں کیلئے کوئی جائے پناہ باقی نہیں رہے گی۔انہوں نے مزید ہدایت دی کہ سکیورٹی برانچ اور دیگر انٹیلیجنس اداروں سے مستند و مصدقہ معلومات حاصل کر کے منشیات فروشوں کی فہرستیں مرتب کی جائیں، جبکہ مقامی سطح پر بھی خفیہ ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے ایسے افراد کی نشاندہی کر کے فوری اور مؤثر چھاپہ مار کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ڈی پی او نے بالخصوص اُن سرکردہ ڈیلرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے، جو نوجوان نسل کو عرصہ دراز سے تباہ و برباد کرتے چلے آرہے ہیں، اور اس مکروہ دھندے کا حصہ ہیں۔ ساجد حسین نے اپنے قائدانہ عزم کو مزید مستحکم کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ خود ضلع کے تمام تھانوں کے دورے کریں گے، ہر ایس ایچ او کے دفتر میں فہرستوں اور کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیں گے، اور کسی بھی قسم کی غفلت یا ناقص کارکردگی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں خبردار کیا کہ منشیات فروشوں کی سہولت کاری یا فرائض میں کوتاہی کے مرتکب پولیس افسران کے خلاف سخت محکمانہ و قانونی احتساب ناگزیر ہوگا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos