728 x 90

جھنگ پولیس کے 18 افسران کی ترقی، ڈی پی او ساجد حسین کی زیر نگرانی رینک پننگ تقریب، محنت اور دیانت سے خدمت جاری رکھنے کی ہدایت

جھنگ پولیس کے 18 افسران کی ترقی، ڈی پی او ساجد حسین کی زیر نگرانی رینک پننگ تقریب، محنت اور دیانت سے خدمت جاری رکھنے کی ہدایت

جھنگ میں ٹی اے ایس آئی منتخب ہونے والے 18 پولیس افسران کے اعزاز میں رینک پننگ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر کے ہمراہ ترقی پانے والے افسران کو نئے عہدوں کی رینک لگائیں۔ یہ افسران پنجاب پولیس کے پی

جھنگ میں ٹی اے ایس آئی منتخب ہونے والے 18 پولیس افسران کے اعزاز میں رینک پننگ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر کے ہمراہ ترقی پانے والے افسران کو نئے عہدوں کی رینک لگائیں۔

یہ افسران پنجاب پولیس کے پی کیڈٹ امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ترقی کے مستحق قرار پائے۔ تقریب میں پروموٹ ہونے والے پولیس افسران کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی، جس سے خوشی کا ماحول دیکھنے میں آیا۔

اس موقع پر ڈی پی او ساجد حسین نے تمام ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محنتی اور ایماندار افسران ہی محکمانہ ترقی کے اصل حقدار ہوتے ہیں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض دیانتداری، محنت اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں۔

ڈی پی او نے مزید کہا کہ پولیس کا بنیادی مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے اور اس ذمہ داری کو ہر حال میں پورا کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی کارکردگی سے محکمہ پولیس کا نام روشن کریں۔

ترقی پانے والے پولیس افسران نے اس موقع پر عزم ظاہر کیا کہ وہ مزید محنت اور لگن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے اور عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos