728 x 90

جھنگ پولیس کے زیر اہتمام جاری “نشہ مکاؤ مہم” کے تحت شورکوٹ سٹی میں منشیات کے خلاف عوامی ریلی کا انعقاد کیا گیا

جھنگ پولیس کے زیر اہتمام جاری “نشہ مکاؤ مہم” کے تحت شورکوٹ سٹی میں منشیات کے خلاف عوامی ریلی کا انعقاد کیا گیا

جھنگ پولیس کے زیر اہتمام جاری “نشہ مکاؤ مہم” کے تحت شورکوٹ سٹی میں منشیات کے خلاف ایک شاندار اور بھرپور عوامی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے خود کی۔ریلی میں انجمن تاجران، وکلاء، میڈیا نمائندگان اور سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی

جھنگ پولیس کے زیر اہتمام جاری “نشہ مکاؤ مہم” کے تحت شورکوٹ سٹی میں منشیات کے خلاف ایک شاندار اور بھرپور عوامی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے خود کی۔ریلی میں انجمن تاجران، وکلاء، میڈیا نمائندگان اور سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے منشیات کے خلاف یکجہتی اور عزم کا عملی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کہا کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن پوری قوت کے ساتھ جاری ہے۔ڈرگ ڈیلرز کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔منشیات فروشوں کے سہولت کار بھی قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جھنگ پولیس ہر سطح پر منشیات کی بیخ کنی کے لیے پرعزم ہے اور معاشرے کو اس ناسور سے پاک کرنے کے لئے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔ عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اس مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos