728 x 90

جھنگ کے طلبہ کیلئے تاریخی اقدام، شیخ شریف میموریل ٹرسٹ کا 10 کروڑ روپے کا اسکالرشپ پروگرام، ملکی و غیر ملکی تعلیم کے دروازے کھل گئے

جھنگ کے طلبہ کیلئے تاریخی اقدام، شیخ شریف میموریل ٹرسٹ کا 10 کروڑ روپے کا اسکالرشپ پروگرام، ملکی و غیر ملکی تعلیم کے دروازے کھل گئے

شیخ شریف میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام جھنگ ایجوکیشن ایمپاورمنٹ پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ضلع جھنگ کے ذہین مگر مالی مشکلات کا شکار طلبہ و طالبات کے لیے اعلیٰ تعلیم کے مواقع کو حقیقت کا روپ دے دیا گیا ہے۔ پروگرام کے ڈائریکٹر نوید اختر نے سی ای

شیخ شریف میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام جھنگ ایجوکیشن ایمپاورمنٹ پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ضلع جھنگ کے ذہین مگر مالی مشکلات کا شکار طلبہ و طالبات کے لیے اعلیٰ تعلیم کے مواقع کو حقیقت کا روپ دے دیا گیا ہے۔

پروگرام کے ڈائریکٹر نوید اختر نے سی ای او ٹی ایس ایل ایجوکیشنل کنسلٹنس محمود احمد کے ہمراہ جھنگ جمخانہ کلب میں مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ٹرسٹ کی جانب سے ابتدائی طور پر مجموعی طور پر 10 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جن میں سے 5 کروڑ روپے پاکستان کی معروف یونیورسٹیز میں تعلیم کے لیے جبکہ مزید 5 کروڑ روپے بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے اسکالرشپس کی مد میں رکھے گئے ہیں۔

نوید اختر نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد جھنگ کے ایسے باصلاحیت طلبہ کو سہارا دینا ہے جو میرٹ پر پورا اترنے کے باوجود مالی مشکلات کے باعث اعلیٰ تعلیم، خصوصاً بین الاقوامی جامعات میں داخلہ حاصل نہیں کر پاتے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ پروگرام ان طلبہ کے خوابوں کو تعبیر دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پروگرام کے تحت طلبہ کو نہ صرف اسکالرشپس کے مواقع فراہم کیے جائیں گے بلکہ انہیں درخواست دینے کے طریقہ کار، دستاویزی مراحل اور میرٹ کی بنیاد پر انتخاب کے پورے نظام سے بھی مکمل رہنمائی دی جائے گی۔

پروگرام کے تحت جلد ہی جھنگ کے تمام سرکاری اور نجی کالجز میں آگاہی سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا، جہاں طلبہ و طالبات کو اسکالرشپ کے مواقع اور اس پروگرام کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

سی ای او محمود احمد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شیخ شریف میموریل ٹرسٹ جھنگ کے نوجوانوں کو تعلیم کے میدان میں آگے بڑھانے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ ملکی و بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔

تعلیمی ماہرین کے مطابق یہ 10 کروڑ روپے کا اقدام جھنگ کے طلبہ کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے، جو نہ صرف ان کے تعلیمی خوابوں کو حقیقت بنائے گا بلکہ علاقے میں تعلیمی ترقی کو بھی نئی سمت دے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos