728 x 90

جھنگ، شورکوٹ اور 18 ہزاری میں مختلف حادثات و واقعات، 1 شخص جاں بحق، تین زخمی، بچہ نہر میں گر کر جاں بحق،ریسکیو

جھنگ، شورکوٹ اور 18 ہزاری میں مختلف حادثات و واقعات، 1 شخص جاں بحق، تین زخمی، بچہ نہر میں گر کر جاں بحق،ریسکیو

جھنگ، شورکوٹ اور 18 ہزاری کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، ٹریفک حادثات اور نہر میں ڈوبنے کے واقعات پیش آئے جن کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے تمام واقعات پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے متاثرین کو طبی امداد فراہم کی۔ 18 ہزاری

جھنگ، شورکوٹ اور 18 ہزاری کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، ٹریفک حادثات اور نہر میں ڈوبنے کے واقعات پیش آئے جن کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے تمام واقعات پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے متاثرین کو طبی امداد فراہم کی۔

18 ہزاری کے علاقے کوٹلی باقر شاہ میں بھٹہ خشت پر کام کرنے والے 24 سالہ تصدق حسین کو نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔ گولی لگنے سے وہ دائیں ران اور بائیں ٹانگ پر زخمی ہوا جسے ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال 18 ہزاری منتقل کر دیا۔ دوسری جانب شورکوٹ کے علاقے 3 پلی جھنگ روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو خواتین سائرہ اور زاہدہ زخمی ہو گئیں، جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

ادھر تحصیل 18 ہزاری کے علاقے کوٹ آرائیاں میں 8 سالہ حسن علی کھیلتے ہوئے نہر میں گر گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں روانہ ہوئیں تاہم ان کے پہنچنے سے قبل مقامی افراد نے بچے کو نہر سے باہر نکال لیا۔ لیکن بچہ جانبر نہ ہوسکا

دریں اثناء جھنگ کے پبر والا سرگودھا روڈ پر کراسنگ کے دوران تیز رفتار موٹرسائیکل لوڈر رکشہ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 52 سالہ محمد اسلم خان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی تاہم لواحقین نے میت کو ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کر دیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos