حلال شعبے کی ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ضروری ہے، خالد مگسی
سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر خالد حسین مگسی نے کہا ہے کہ سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت کے مؤثر استعمال کے ذریعے پاکستان کو تیزی سے ترقی کرتی عالمی حلال مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل…

سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر خالد حسین مگسی نے کہا ہے کہ سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت کے مؤثر استعمال کے ذریعے پاکستان کو تیزی سے ترقی کرتی عالمی حلال مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
وہ کراچی میں پہلے پاکستان حلال فورم سے خطاب کر رہے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حلال صنعت عالمی معیشت کا ایک اہم شعبہ بن چکی ہے، جس سے پاکستان کو اپنی برآمدات بڑھانے اور معیشت مضبوط کرنے کے بڑے مواقع حاصل ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسابقتی حلال معیشت کی ترقی کے لیے سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان حلال اتھارٹی ملک میں حلال مصنوعات کی نگرانی کرنے والا قومی نگران ادارہ ہے۔ انہوں نے اس کی ادارہ جاتی صلاحیت مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
خالد حسین مگسی نے عالمی حلال منڈیوں تک رسائی آسان بنانے کے لیے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان کے حلال شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا۔


