728 x 90

حویلی بہادر شاہ، گھریلوتنازع پر بھائی نے 10 سالہ بہن کو گولی ماردی،18 ہزاری ٹریفک حادثہ میں 1شخص زخمی،ریسکیو

حویلی بہادر شاہ، گھریلوتنازع پر بھائی نے 10 سالہ بہن کو گولی ماردی،18 ہزاری ٹریفک حادثہ میں 1شخص زخمی،ریسکیو

18 ہزاری اور گردونواح میں پیش آنے والے دو مختلف واقعات میں ایک شخص زخمی جبکہ 10 سالہ بچی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق سرگودھا بھکر روڈ، ہیڈ تریموں کے قریب تیز رفتاری کے باعث کراسنگ کے دوران موٹرسائیکل اور ہائی ایس میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 50 سالہ

18 ہزاری اور گردونواح میں پیش آنے والے دو مختلف واقعات میں ایک شخص زخمی جبکہ 10 سالہ بچی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق سرگودھا بھکر روڈ، ہیڈ تریموں کے قریب تیز رفتاری کے باعث کراسنگ کے دوران موٹرسائیکل اور ہائی ایس میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 50 سالہ رمضان ولد لال زخمی ہوا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی قریبی ایمبولینس موقع پر پہنچی، جہاں زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال 18 ہزاری منتقل کردیا گیا۔

دوسرے واقعے میں حویلی بہادر شاہ کے قریب تلخ کلامی کے دوران بھائی کی جانب سے مبینہ طور پر بہن پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی، تاہم 10 سالہ سدرہ بی بی دختر محمد ریاض کے دماغ میں گولی لگنے کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ چکی تھی۔ ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد میت کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شورکوٹ منتقل کردیا۔ واقعے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی متعلقہ پولیس کی جانب سے کی جا رہی ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos