728 x 90

حکومت برآمد کنندگان ، سرمایہ کاروں اور تاجروں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے، وزیراعظم

حکومت برآمد کنندگان ، سرمایہ کاروں اور تاجروں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت برآمد کنندگان، سرمایہ کاروں اور تاجروں کی مختلف مراعات کے ساتھ حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ وہ اسلام آباد میں پاکستان گورننس فورم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت برآمد کنندگان، سرمایہ کاروں اور تاجروں کی مختلف مراعات کے ساتھ حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

وہ اسلام آباد میں پاکستان گورننس فورم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ نجی شعبوں، برآمد کنندگان اور سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنا اور پیداوار اور نمو میں ان کی کوششوںمیں مدد دینا ہے۔

شہباز شریف نے تاجر برادری کی سہولت کے لیے آئندہ بجٹ میں براہ راست ٹیکس کم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم نے اس امر پر زوردیا کہ برآمدات بڑھانے کے لیے پوری حکومت کو یہ سوچ اپنانے کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 9 روپے کمی کی گئی ہے جبکہ سولر انویسٹمنٹ کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے شفاف طرز حکمرانی کے لیے پبلک سیکٹرڈویلپمنٹ پروگرام ڈیٹا پورٹل کا بھی افتتاح کیا۔

اس سے قبل فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے اور ریٹنگ ایجنسیاں اب پاکستان کی معاشی تبدیلی کو ایک کامیاب کیس اسٹڈی قرار دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا اچھی طرز حکمرانی اور اصلاحات کے ذریعے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کا سہرا حکومت کے سر ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اچھی طرز حکمرانی حکومت کے “اڑان پاکستان” تبدیلی کے ایجنڈے کا مرکزی ستون ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر قوم اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائے تو پاکستان دوہزار پینتیس تک ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کی صلاحیت رکھتا ہے

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos