728 x 90

حکومت برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم

حکومت برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ برآمدات پر مبنی معاشی ترقی ہمارا مشن ہے اور اجتماعی کاوشوں سے اس مشن کی تکمیل یقینی بنائیں گے۔ وہ آج اسلام آباد میں ملک بھر سے ایوان صنعت و تجارت کی سینئر قیادت  کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مسلسل

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ برآمدات پر مبنی معاشی ترقی ہمارا مشن ہے اور اجتماعی کاوشوں سے اس مشن کی تکمیل یقینی بنائیں گے۔

وہ آج اسلام آباد میں ملک بھر سے ایوان صنعت و تجارت کی سینئر قیادت  کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مسلسل محنت سے معیشت کو استحکام ملا ہے اور تیز ترمعاشی ترقی کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ صنعتی ترقی اور پیداوار بڑھانے کے لیے آئندہ بجٹ میں مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

وزیراعظم نے کاروباری برادری کی سہولت کیلئے پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (PRAL) کا مرکزی دفتر کراچی منتقل کرنے کی ہدایت کی ۔

اُنہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور کاروباری برادری کی درخواست پر گجرات میں پاسپورٹ کا دفتر کھولنے کی بھی ہدایت کی ۔

وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری شعبے کیلئے اصلاحات اور سہولیات کی فراہمی ہمارے معاشی ایجنڈے کا اہم حصہ ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کار مشترکہ منصوبوں کے ذریعے برقی گاڑیوں کی مقامی پیداوار کو فروغ دیں۔

اس موقع پر وفد نے کہا کہ ملک بھر کی کاروباری برادری پاکستان کی معاشی ترقی اور روزگار میں اضافے کے لیے حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

وفد نے کہا کہ غیر دستاویزی معیشت کو ڈیجیٹائزیشن اور دیگر اصلاحات کے ذریعے دستاویزی معیشت کے دائرہ کار میں لانے کیلئے کاروباری برادری حکومت پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔

وفد کے ارکان نے ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ کے بورڈ میں اصلاحات، پی آئی اے کی کامیاب نجکاری، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور ای-انوائسنگ جیسے حکومتی اقدامات کو سراہا۔

وفد نے وزیراعظم کو آئندہ بجٹ اور ملک کی مجموعی اقتصادی ترقی کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos