728 x 90

حکومت برآمدات کے ذریعے اقتصادی ترقی کے لئے اقدامات کررہی ہے، وزیراعظم

حکومت برآمدات کے ذریعے اقتصادی ترقی کے لئے اقدامات کررہی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک کی برآمدات کے ذریعے اقتصادی ترقی کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں ٹیکس کے شعبے میں اصلاحات کے بار ے میں ورکنگ گروپ کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ٹیکس دہندگان تاجروں

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک کی برآمدات کے ذریعے اقتصادی ترقی کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں ٹیکس کے شعبے میں اصلاحات کے بار ے میں ورکنگ گروپ کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ٹیکس دہندگان تاجروں اور کمپنیوں کو اہمیت دیتی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد طویل مدتی اقدامات کے ذریعے کاروبار کو مزید فروغ دینا اور انہیں مزید مسابقتی بناناہے۔

وزیراعظم نے اقتصادی ترقی کے لئے نجی شعبے کی تجاویز پر مبنی ایکشن پلان تیار کرنے کیلئے وزیر خزانہ کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی۔

اجلا س کے دوران کارپوریٹ شعبے سمیت مختلف شعبوں میں ٹیکس کی شرح کا تقابلی جائزہ پیش کیا گیا۔

اجلاس میں ٹیکس اصلاحات کے لئے تجاویز، برآمدات کے فروغ اور ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کے اقدامات پر بھی غور ہوا۔

اجلاس میں شریک کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کرنے پر وزیراعظم کاشکریہ اداکیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos