وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر مخصوص سبسڈیز کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے آج ایک ٹیلی ویژن پیغام میں کہا کہ حکومت کا جاری تنازع میں کوئی کردار نہیں
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر مخصوص سبسڈیز کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔
انہوں نے آج ایک ٹیلی ویژن پیغام میں کہا کہ حکومت کا جاری تنازع میں کوئی کردار نہیں ہے، جس نے دنیا بھر میں پیٹرولیم کی قیمتوں کو متاثر کیا ہے۔
مشیر نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ میں بھی قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ستم ظریفی ہے کہ بعض عناصر اپنے ذاتی سیاسی مفادات کے لیے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ موجودہ بحران پر قابو پانے کے لیے اتحاد ویکجہتی پیدا کرنے کا وقت آگیا ہے۔
انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پاکستان کے پرعزم عوام اس صورتحال سے کامیابی کے ساتھ نکلیں گے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *