وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں کاروبار اور سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوںنے یہ بات متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی اور الیریا گروپ کے 8 رکنی وفد سے آج (بدھ کو )اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں کاروبار اور سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔
انہوںنے یہ بات متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی اور الیریا گروپ کے 8 رکنی وفد سے آج (بدھ کو )اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں دستیاب سرمایہ کاری کے وسیع مواقع کو اُجاگر کیا۔
وفد کے ارکان نے پاکستان کو خطے میں ایک ابھرتی ہوئی اور سرمایہ کاری کے لئے انتہائی موزوں منڈی کے طور پر سراہا۔
اس موقع پرمتحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل فری زون اتھارٹی اور سرمایہ کاری بورڈ پاکستان کے مابین پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ بھی ہوا۔
متحدہ عرب امارت کی انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی نے پاکستان کے اسپیشل اکنامک زونز میں متعدد منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *