وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاری کا مجموعی ماحول بہتر بنانے اور کاروباری اعتماد کو متاثر کرنے والے ادارہ جاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات آج (پیر) کو اسلام آباد میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عثمان شوکت اور گروپ لیڈر
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاری کا مجموعی ماحول بہتر بنانے اور کاروباری اعتماد کو متاثر کرنے والے ادارہ جاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے یہ بات آج (پیر) کو اسلام آباد میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عثمان شوکت اور گروپ لیڈر سہیل الطاف کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات میں کہی۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے کام کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ منظوریوں کے عمل اور انتظامی رابطوں کو بہتر بنانے اور اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے کئی اقدامات کاآغاز کیا گیا ہے۔
ٹیکسوں اور کاروباری سہولت کے حوالے سے محمد اورنگزیب نے چیمبر آف کامرس اور انڈسٹری کے نمائندوں کے ساتھ قریبی روابط برقرار رکھنے کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیر خزانہ نے وفد کو علاقائی حالات کے تناظر میں تیل اور توانائی کی بدلتی ہوئی عالمی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی فوری ترجیح ملک بھر میں ایندھن اور توانائی کی بلاتعطل دستیابی یقینی بنانا ہے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *