وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پائیدار ترقی کے لئے ہنر کے فروغ، کاشتکاروں کو بااختیار بنانے اور توانائی کے شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے کی غرض سے تیز تر سماجی ترقی کے لئے تین تاریخی اقدامات کے لئے حکومت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اہم حکومتی اقدامات پر
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پائیدار ترقی کے لئے ہنر کے فروغ، کاشتکاروں کو بااختیار بنانے اور توانائی کے شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے کی غرض سے تیز تر سماجی ترقی کے لئے تین تاریخی اقدامات کے لئے حکومت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار اہم حکومتی اقدامات پر پیشرفت کے جائزے کے لئے آج (جمعہ) اسلام آباد میں تین اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
پہلے اجلاس میں پاکستان سکلز امپیکٹ بانڈ کا جائزہ لیا گیا، یہ اقدام ملکی اور بین الاقوامی نجی اور مخیر اداروں کے سرمائے سے فنڈز کے حصول کے وسیع تر پروگراموں میں سرفہرست ہے۔
دوسرے اجلاس میں نیشنل SUBSISTENCE فارمرز سپورٹ سکیم پرغور کیا گیا۔
تیسرے اجلاس میں وزیراعظم کے FAN REPLACEMENT پروگرام پرپیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
اس پروگرام سے صارفین ارزاں نرخوں پراپنے موجودہ پنکھوں کو توانائی کی بچت والے پنکھوں سے تبدیل کرسکیں گے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *