وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے یقین دلایا ہے کہ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود اور میڈیا کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سے آج (پیر) اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے نومنتخب صدر عبدالرزاق سیال اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فرقان
وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے یقین دلایا ہے کہ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود اور میڈیا کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سے آج (پیر) اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے نومنتخب صدر عبدالرزاق سیال اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راو نے ملاقات کی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ نیشنل پریس کلب صحافی برادری کے مسائل کے حل اور پیشہ ورانہ اقدار کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ نیشنل پریس کلب صحافیوں کی مضبوط آواز ہے۔
ملاقات کے دوران ہاوسنگ کوٹہ، نیشنل پریس کلب کو پی ایس ڈی پی میں ملنے والی گرانٹ اور ہیلتھ انشورنس کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
عطا اللہ تارڑ نے وفاقی سیکریٹری اطلاعات کو پی ایس ڈی پی کے تحت نیشنل پریس کلب کی عمارت کے لئے گرانٹ کے معاملے پر ضروری ہدایات جاری کیں۔
اُنہوں نے نیشنل پریس کلب کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے دونوں گروپوں ڈیموکریٹس اور جرنلسٹ پینل کے عہدیداران کو مبارکباد دی اور ایگزیکٹو باڈی کے ارکان کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
وفد کے ارکان نے وفاقی وزیر اطلاعات کو نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جو عید الفطر کے بعد منعقد ہوگی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *