728 x 90

حکومت نوجوانوں کوبااختیاربنانے کیلئے پرعزم ہے،وزیراعظم

حکومت نوجوانوں کوبااختیاربنانے کیلئے پرعزم ہے،وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان متعدد اقدامات کے ذریعے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لئے پوری طرح پر عزم ہے۔ اسلام آباد میں دولت مشترکہ یوتھ الائنس اجلاس کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان اقدامات میں ہمارا فلیگ شپ یوتھ پروگرام بھی شامل ہے

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان متعدد اقدامات کے ذریعے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لئے پوری طرح پر عزم ہے۔

اسلام آباد میں دولت مشترکہ یوتھ الائنس اجلاس کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان اقدامات میں ہمارا فلیگ شپ یوتھ پروگرام بھی شامل ہے جس سے نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان بھر میں ہمارے لاکھوں لڑکوں اور لڑکیوں کو با اختیار بنایا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری قوموں کا مستقبل بلاشبہ ہمارے نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے جو دولت مشترکہ کی آبادی کا ساٹھ فیصد سے زائد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں کو بھرپور تربیت اور جدید ترین ٹیکنالوجی اور فنی مہارت سے آراستہ کرکے عظیم شخصیات بننا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام دولت مشترکہ کے ممالک میں ہمارے نوجوانوں کو ایک پر امن ترقی پسند اور خوشحال مستقبل کے حصول کے قابل بنائے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos