728 x 90

حکومت نے ریلیف پر مبنی بجٹ پیش کیا،وزیر خزانہ

حکومت نے ریلیف پر مبنی بجٹ پیش کیا،وزیر خزانہ

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے، کارپوریٹ شعبے کیلئے ٹیکسوں میں کمی کی گئی ہے، تعمیراتی صنعت کیلئے معاونت اور چھوٹے کاروبار کیلئے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے  جمعرات کے روز اسلام آباد میں خزانے کے بارے میں قومی اسمبلی کی

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے، کارپوریٹ شعبے کیلئے ٹیکسوں میں کمی کی گئی ہے، تعمیراتی صنعت کیلئے معاونت اور چھوٹے کاروبار کیلئے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔

انہوں نے  جمعرات کے روز اسلام آباد میں خزانے کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی شعبے پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے سات سوارب روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں جس سے ایک کروڑ سے زائد خاندان مستفید ہوںگے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ خام مال پر ٹیکسوں اور ڈیوٹی میں کمی کرکے برآمد کنندگان کو سہولت فراہم کی جائیگی جس سے برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos