حکومت پاکستان نے جموں و کشمیر تنازعہ پر بھارتی وزیر دفاع کے انتہائی اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان نہ صرف بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ جموں وکشمیر کے حقائق
حکومت پاکستان نے جموں و کشمیر تنازعہ پر بھارتی وزیر دفاع کے انتہائی اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیان کی شدید مذمت کی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان نہ صرف بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ جموں وکشمیر کے حقائق کے منافی ہے جو سلامتی کونسل کے ایجنڈے پربدستور موجود ہے بلکہ بھارتی حکومت کی سوچی سمجھی پالیسی کے مطابق علاقائی و عالمی امن وسلامتی کے لئے بھی خطرے کا باعث ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ بیانات مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے مسلسل غاصبانہ قبضے، خطے میں بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی اور علاقائی عدم استحکام کی بھارتی سازشوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے۔
پاکستان نے عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے اشتعال انگیز رویے کا نوٹس لے اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عملدرآمد میں ناکامی پر اس کی جوابدہی کرے جو کشمیری عوام کے خودارادیت کی ضامن ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *