وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے یقین دلایا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کے بانی کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرے گی۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کی آنکھ کا علاج ان کی پسند کے
وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے یقین دلایا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کے بانی کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرے گی۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کی آنکھ کا علاج ان کی پسند کے ڈاکٹروں کے ذریعے یا سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق یقینی بنایا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر قیدی کی صحت کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے حوالے سے کوئی شک نہیں ہونا چاہئے۔
انہوں نے حزب اختلاف پر بھی زور دیا کہ وہ کسی بھی فرد کی صحت پر سیاست کرنے سے گریز کرے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *