اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سپیکٹرم کی نیلامی سے متعلق سپیکٹرم مشاورتی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی ہے۔ اس بات کا اعلان وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے آج ایک ٹیلی ویژن پیغام میں کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ سپیکٹرم نیلامی کی سفارشات منظوری کیلئے کابینہ کے سامنے
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سپیکٹرم کی نیلامی سے متعلق سپیکٹرم مشاورتی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی ہے۔
اس بات کا اعلان وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے آج ایک ٹیلی ویژن پیغام میں کیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ سپیکٹرم نیلامی کی سفارشات منظوری کیلئے کابینہ کے سامنے پیش کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کو تیز کر رہی ہے۔
آئی ٹی کی وزیر نے کہا کہ 600میگا ہرٹز کی سپیکٹرم نیلامی جنوری کے آخر یا فروری کے شروع میں مکمل ہو جائے گی۔
شزہ فاطمہ نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف تھری جی اور فور جی سروسز کے معیار میں اضافہ ہوگا بلکہ پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی راہ بھی ہموار ہوگی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *