ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مفاد عامہ کے حوالہ سے جاری پالیسیوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔اس ضمن میں تمام ضلعی افسران اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے ضلعی محکموں کے افسران سے
ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مفاد عامہ کے حوالہ سے جاری پالیسیوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔اس ضمن میں تمام ضلعی افسران اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے ضلعی محکموں کے افسران سے میٹنگ کے دوران کیا۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کار کردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ رمضان نگہبان دستر خوان کے قیام کے حوالے سے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے پلس پراجیکٹ اور ریونیو ریکوریز کے حوالے اسسٹنٹ کمشنرز سے بریفنگ لی اورمحکمانہ سروسزمیں مزیدبہتری اور امور کی انجام دہی میں تیزی لانے کے احکامات جاری کئے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے سکولوں کے طلباءو طالبات سے تدریسی سر گرمیوں بارے دریافت کیا


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *