خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
چناب کالج جھنگ کے استاد پر تشدد، پرنسپل کی متاثرہ استاد سے ملاقات، مکمل تعاون اور انصاف کی یقین دہانیسائنس اور امن کا عالمی ہفتہ شروع ہوگیاوزیراعلیٰ پنجاب نے جہلم کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں کیتھ لیب کا افتتاح کر دیاپاکستان کو اکتوبر میں 3 ارب 90 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر موصولریلوے کا جدید نیٹ ورک قومی اقتصادی سالمیت اور علاقائی روابط کے لیے ناگزیر ہے، اسحاق ڈارانڈر 19 ایشیا کپ کا پہلا سیمی فائنل کل پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گاراولپنڈی ٹیسٹ: تیسرے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا کے 404 رنز، 4 کھلاڑی آؤٹغزہ پر اسرائیلی حملوں میں پانچ فلسطینی شہید ، دوبچوں ،بے گھر خاتون سمیت چودہ افراد زخمی
جھنگ

خصوصی افراد کا عالمی دن: سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی تقریب، ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی خصوصی شرکت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر تین دسمبر خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جھنگ کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس…

خصوصی افراد کا عالمی دن: سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی تقریب، ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی خصوصی شرکت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر تین دسمبر خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جھنگ کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود، رکن صوبائی اسمبلی عابدہ بشیر سمیت سپیشل ایجوکیشن ادارے کے اساتذہ، خصوصی بچوں کے والدین اور متعلقہ اسٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے خصوصی افراد کے عالمی دن کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں یہ دن 3 دسمبر کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد خصوصی افراد کو درپیش مسائل کا اجاگر کرنا، معاشرے میں ان کا کردار نمایاں کرنا اور انہیں مختلف شعبوں میں شامل کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ:
“یہ ہماری سماجی ذمہ داری ہے کہ ہم خصوصی اور کمزور طبقے کا سہارا بنیں۔ حکومتی پالیسی کے مطابق خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے جاری اقدامات مزید بڑھائے جائیں گے۔ خصوصی افراد کی اہلیت کے مطابق اداروں میں بھرتیوں کا عمل تیز کیا جا رہا ہے اور انہیں اُن کا جائز مقام دینے کے لیے ضلعی انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے۔”

ڈپٹی کمشنر نے خصوصی بچوں کی تعلیم، تربیت اور نگہداشت کو اپنی اولین ترجیحات قرار دیا۔

تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے خصوصی افراد میں وہیل چیئرز اور سفید چھڑیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

آخر میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے خصوصی افراد کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے حکومتی سطح پر ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں