خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اقدامات سے ملکی برآمدات میں اضافہ
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اقدامات کی بدولت رواں مالی سال کے آغاز سے ہی ملکی برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جولائی میں…

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اقدامات کی بدولت رواں مالی سال کے آغاز سے ہی ملکی برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جولائی میں امریکہ کو سنتالیس کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئیں جو گزشتہ سال کے اس عرصے کے مقابلے میں سات اعشاریہ دو چھ فیصد زیادہ ہیں جبکہ
متحد ہ عرب امارات کیلئے برآمدات میں سات اعشاریہ سات چار فیصد اضافہ ہوا۔
اسی طرح برطانیہ اور چین کو بالترتیب اٹھارہ کروڑ تیس لاکھ ڈالر اور سولہ کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔
جرمنی، ہالینڈ، اٹلی، سپین، سعودی عرب اور ترکیہ کیلئے پاکستانی برآمدات کا مجموعی حجم تقریباً پچپن کروڑ چالیس لاکھ ڈالر رہا ۔


