خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاں بحق ہونے والے افرادکی تعداد تین سو پچیس ہو گئی ہے۔ قدرتی آفات کی صورتحال سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق صوبے میں بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث مختلف حادثات میں مجموعی طور پر ایک سو چھپن افراد زخمی بھی ہوئے
خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاں بحق ہونے والے افرادکی تعداد تین سو پچیس ہو گئی ہے۔
قدرتی آفات کی صورتحال سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق صوبے میں بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث مختلف حادثات میں مجموعی طور پر ایک سو چھپن افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ادھرپشاور میں مسلسل بارش کے باعث مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔
ریسکیو 1122 نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ہیلپ لائن 1122 پر رابطہ کریں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *