728 x 90

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 34 خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 34 خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا میں گزشتہ چند روز کے دوران مختلف کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے چونتیس خوارج کو ہلاک کیا گیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران پاک فوج نے خوارج کا بھرپور

خیبرپختونخوا میں گزشتہ چند روز کے دوران مختلف کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے چونتیس خوارج کو ہلاک کیا گیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران پاک فوج نے خوارج کا بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد اٹھارہ خوارج ہلاک کردیے۔

ضلع جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اور کارروائی میں آٹھ خارجی ہلاک کئے گئے۔

تیسری کارروائی ضلع بنوں میں کی گئی جس میں مزید آٹھ خوارج مارے گئے۔

علاقے سے بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos