728 x 90

دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب کا خطرہ، جھنگ سمیت پنجاب بھر میں ہائی الرٹ؛ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور تمام اداروں کو پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت

دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب کا خطرہ، جھنگ سمیت پنجاب بھر میں ہائی الرٹ؛ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور تمام اداروں کو پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت

دریائے چناب میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ جھنگ اور پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) مکمل طور پر متحرک ہوگئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جھنگ بابر صاحب دین نے تمام متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل رکھنے کی

دریائے چناب میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ جھنگ اور پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) مکمل طور پر متحرک ہوگئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جھنگ بابر صاحب دین نے تمام متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، جبکہ پی ڈی ایم اے نے 20 سے 24 جولائی کے دوران پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے متعدد اضلاع کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔

ترجمان ضلعی حکومت کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو 1122، محکمہ آبپاشی، ہائی وے، ضلع کونسل اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ دریائے چناب کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جائے، حساس مقامات کی نگرانی بڑھائی جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر نچلے سے اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے، جبکہ دریائے راوی اور چناب سے ملحقہ نالوں، جن میں بہیں، بسنتر، ڈیگ، ایک، پلکھو، بھمبر، ہلسی اور ڈورا شامل ہیں، میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ اسی طرح ڈیرہ غازی خان کے رود کوہیوں میں فلیش فلڈنگ کی وارننگ جاری کی گئی ہے، جبکہ لاہور، گجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولنگر اور راولپنڈی ڈویژن میں اربن فلڈنگ کے امکانات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے صوبہ بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، واسا، ریسکیو 1122، لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو اسٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ سمیت تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور ہنگامی منصوبہ بندی مکمل رکھنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کی روشنی میں تمام اداروں کو ایمرجنسی کنٹرول رومز فعال رکھنے، ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر رسپانس ٹیموں کو ہائی الرٹ رکھنے، ریسکیو آپریشنز کے لیے پٹرول و ڈیزل کا وافر ذخیرہ یقینی بنانے اور عوام کو لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے آگاہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے متعلقہ انتظامیہ کو دریاؤں کے پاٹ میں موجود آبادیوں اور مویشیوں کی بروقت محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنانے، فلڈ ریلیف کیمپوں میں خوراک، صاف پینے کے پانی، طبی سہولیات اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی مکمل رکھنے کا بھی حکم دیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کریں، ہنگامی انخلاء کی صورت میں متعلقہ اداروں سے تعاون کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 یا ریسکیو 1122 پر رابطہ کریں۔

ضلعی انتظامیہ جھنگ نے بھی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ افواہوں پر کان دھرنے کے بجائے صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر اعتماد کریں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے دوران غیر ضروری طور پر دریاؤں، نہروں اور نشیبی علاقوں کا رخ کرنے سے گریز کریں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos