نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق دریائے چناب، راوی اور ستلج میں غیر معمولی سیلابی صورتحال ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر 4لاکھ 40 ہزار331 کیوسک کا انتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلہ موجود ہے، جو مزید تجاوز کر سکتا ہے۔ دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر 10 لاکھ 77 ہزار 951
نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق دریائے چناب، راوی اور ستلج میں غیر معمولی سیلابی صورتحال ہے۔
دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر 4لاکھ 40 ہزار331 کیوسک کا انتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلہ موجود ہے، جو مزید تجاوز کر سکتا ہے۔
دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر 10 لاکھ 77 ہزار 951 کیوسک کا انتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلہ موجود ہے، جس کے بہائو میں کمی آرہی ہے۔
دریائے راوی میں جسر کے مقام پر 2 لاکھ 2 ہزار 200 کیوسک کا اونچے درجے کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے، جو 2 لاکھ 29 ہزار 700 کیوسک تک پہنچ سکتا ہے۔
دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر 72 ہزار 900 کیوسک کا بہائو جاری ہے، جس کی وجہ سے شاہدرہ، پارک ویو اور موٹر وے ٹو کے نشیبی علاقے سیلاب کے خطرے سے دوچار ہیں۔
دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر 2 لاکھ 45 ہزار کیوسک کا انتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلہ گزر رہاہے۔
دریائے ستلج میں سلیمانکی کے مقام پرحالیہ بہائو 1 لاکھ355 کیوسک ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پرقومی ہنگامی امدادی ادارہ امداد اور بچائو کی تمام سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔
دریائوں اور آبی گزرگاہوں کے کناروں پر رہائش پذیر افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *