سنی علماء کونسل جھنگ کے زیر اہتمام “ دفاعِ اسلام و استحکامِ پاکستان” کے موضوع پر ایک اہم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سنی علماء کونسل جھنگ ضلعی جنرل سیکرٹری قاری رفیق حیدری ، تحصیل صدر شاہ جیونہ قاری عزیز اللہ ، تحصیل صدر شورکوٹ چوہدری عبدالرزاق ، تحصیل صدر 18 ہزاری
سنی علماء کونسل جھنگ کے زیر اہتمام “ دفاعِ اسلام و استحکامِ پاکستان” کے موضوع پر ایک اہم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سنی علماء کونسل جھنگ ضلعی جنرل سیکرٹری قاری رفیق حیدری ، تحصیل صدر شاہ جیونہ قاری عزیز اللہ ، تحصیل صدر شورکوٹ چوہدری عبدالرزاق ، تحصیل صدر 18 ہزاری امجد خان ، تحصیل صدر احمد پور سیال حافظ ممتاز فاروقی ، شیخ عارف ، محمد حسنین ، سابق صوبائی وزیر شیخ حاکم ، مہر اسحاق حسوآنہ ایڈوکیٹ ، ضلعی صدر انجمن تاجران حاجی دلدار و تحصیل صدر حاجی ہاشم علی ، شاہجہان سیال ایڈوکیٹ اور ضلعی صدر راہ حق پارٹی رانا شوکت علی سمیت علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ضلعی صدر سنی علماء کونسل جھنگ حافظ خالد محمود جھنگوی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی ریاست ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوئی، اس لیے اس کے استحکام، بقاء اور سلامتی کیلئے پوری قوم کا متحد ہونا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان ملک کی سرحدوں کے دفاع کے ساتھ اندرونی امن و امان کے قیام کیلئے بھی قابلِ تحسین خدمات انجام دے رہی ہیں۔انہوں نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قومی خدمات قابل قدر ہیں اور ہم ان کے بیانیہ کی تائید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط اور قائم رہنے والی ریاست ہے اور کسی بھی ملک فرد یا جماعت کی سازشیں اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔
پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ ملک کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش، انتشار یا بدامنی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور علماء کرام ہمیشہ امن، بھائی چارے اور ملکی سلامتی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔
سنی علماء کونسل جھنگ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ دفاعِ اسلام، نظریہ پاکستان اور ملکی استحکام کیلئے ہر سطح پر بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ اس موقع پر حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ امن و امان کے قیام، مہنگائی کے خاتمے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم ہو۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ جھنگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شہر کی امن و ترقی کیلئے ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر ، ڈی پی او ساجد حسین اور انچارج سیکورٹی نواز خان بلوچ کی خدمات کو سراہا گیا ۔
آخر میں قوم سے اپیل کی گئی کہ وہ اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کرے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرے


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *